نئی دہلی، 14؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گرو نانک جینتی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو آج مبارکباد پیش کی۔صدر جمہوریہ نے گرونانک کے عالمگیر نقطہ نظر اور انسانیت کو سب کے لئے ایک مثال بتاتے ہوئے لوگوں سے اتحاد کے رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے کہا۔انہوں نے کہا، ’گرو نانک دیوجی کا عالمگیر نقطہ نظر اور انسانیت ہر جگہ کے لوگوں کے لئے ایک مثال ہے۔آئیے، پریشان لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے اور انسانیت کی بھلائی کے لئے کوشش کرنے کے لئے ہم سب متحد ہوں۔‘مکھرجی نے لوگوں سے نانک کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے اور اتحاد کے سبق کو مضبوط کرنے کے لئے کہا۔صدر نے گرنانک جینتی پر ٹویٹ کر کے ہندوستان اور بیرون ملک میں آباد لوگوں کو مبارک باد دی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گرپرو کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے کہا، ’سب کو گرپرو کی مبارک باد۔ گرو نانک کی متاثر کن تبلیغ ایک نیک معاشرے کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتی کرتے ہیں۔‘